12 اگست 2016 - 09:16
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی: ایران میں امن شہدا کے خون کا مرہون منّت ہے

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج جو امن پایا جاتا ہے وہ خطے کے کسی ایک ملک میں نظر نہیں آتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے جمعرات کے دن صوبہ مازندران میں لائی نکا علاقے کے شہدا کی یاد منائے جانے کے موقع پر معاشرے کی سیاسی، ثقافتی اور سماجی خود مختاری سے متعلق شہدا کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آج کی طاقت، خود اعتمادی اور صلاحیتیں شہدا کے خون کی مرہون منّت ہیں۔

آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ شہدا کے خلوص نے عراق، شام، لبنان ، یمن اور افغانستان جیسے ممالک کے لوگوں پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، کہاکہ اسی وجہ سے سعودی حکام ایران کی طاقت سے خوفزدہ ہیں اور انقلاب کے دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کی بڑی طاقت سمجھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169